اترپردیش کے ضلع نوائیڈا کے ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ سابق سماج وادی حکومت کے تعمیر کردہ اسپتالوں میں موجودہ بی جے پی حکومت آکسیجن اور بیڈ مہیا کرنے سے قاصر ہے۔
شمشان اور قبرستان کے نام پر سرکار بنانے والے یہاں بھی جگہ کی کمی اور رسومات کے طویل انتظار کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
متوسط اور نچلہ طبقہ لاک ڈاؤن کے خوف سے پیٹ کی آگ بجھانے کی فکر میں ہیں۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ اخلاقیات کا تقاضہ تھا کہ بڑے بڑے انتخابی جلسے اور کمبھ اسنان کو فوری طور پر منسوخ کردیا جانا چاہیے تھا لیکن وہ بھرپور طریقے سے چل رہا تھا۔
اور شہروں میں ماسک نہیں پہننے والے عام لوگوں پر 500 سے 1000 تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا جا رہا ہے۔
حکومت کے ذریعہ ویکسین فیسٹیول ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب ویکسین تو دور کی بات حکومت اسپتالوں میں آکسیجن مہیا کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ہر محاذ پر حکومت کی بد رنگ تصویرنظر آ رہی ہے۔
اس کی وجہ سے اس ریاست کے باشندوں کا اس ناکارہ سرکار سے اعتماد بھی ختم ہوگیا ہے۔
گورنر کو چاہیے کہ وہ اس حکومت کی ناکامیوں کا خود جائزہ لیں۔
حکومت کو برطرف کریں اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو وزیر اعلیٰ بنائیں اور ریاست کے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور اس وبا سے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
کنور بلال برنی نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام کو اکھلیش یادو کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔