مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پانچ دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس پر حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان زبردست رسہ کشی جاری ہے۔ اس سیٹ کو جیتنے کے لیے بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ بی جے پی کے کئی قد آور رہنما یہاں قیام کر رہے ہیں اور لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔ Bypoll in Uttar Pradesh’s Khatauli assembly seat on 5 December
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان بی جے پی امیدوار کے حق میں زوردار مہم چلا رہے ہیں۔ وہیں ریاستی وزیر کپل دیو اگروال کے علاوہ مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی میں تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔ کھتولی میں 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایس پی-آر ایل ڈی اور اے ایس پی اتحاد کی طرف سے ہفتہ کے روز کھتولی کی منڈی سائٹ پر قومی یوم دستور کے موقع پر ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری کے علاوہ اے ایس پی صدر چندر شیکھر نے بھی شرکت کی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آر ایل ڈی کے صدر جینت سنگھ نے کہا کہ یوم دستور سب سے بڑا تہوار ہے۔ بزرگوں نے قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی دور اندیشی کی وجہ سے سب کو ان کے حقوق ملے۔ بی جے پی نے دلکش وعدے کرکے ووٹ حاصل کئے۔
بی جے پی نشا نہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ کسان کے گھر پانچ سال تک بجلی کا بل نہیں آئے گا، لیکن اب ٹیوب ویل پر بھی میٹر لگائے جا رہے ہیں۔ 14 دن میں بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔یہ اتحاد ابھرتے ہوئے ہندوستان کی تصویر ہے۔ کھتولی کا انتخاب ایک چیلنج ہے جسے ہمیں قبول کرنا ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر نے کہا کہ ملک کا آئین دنیا کا بہترین آئین ہے۔یہ آئین ملک کے آخری فرد کو بھی مساوی حقوق دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسان، نوجوان، عورت، مزدور، ملک کا کوئی بھی فرد ہو، آئین میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ کھٹولی کا انتخاب ایک چیلنج ہے، اسے قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے لیکن اتحاد کا امیدوار ہمارا اپنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔ نوجوان پریشان ہیں۔ پہلے تو بھرتی نہیں آتی، بھرتی آتی ہے تو پیپر لیک ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ریزرویشن میں گھپلے ہوتے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے میں مصروف ہے۔ نوجوان خودکشی پر مجبور ہے۔ غریبوں کی جیبیں خالی ہیں۔ سوال پوچھتے ہیں تو سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرکے ہراساں کیا جاتا ہے اور جھوٹے مقدمات درج کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Jayant Chaudhary جینت چودھری نے مرکزی حومت کو تنقید کا نشانہ بنایا