کانپور: اترپردیش کے شہر کانپور میں انجمن معصومیہ رضویہ Anjuman Masumiya Razaviya Kanpur شہر کے پٹکاپور علاقے میں نواب صاحب کے احاطہ میں واقع محل سے ہر سال محرم کا جلوس نکالتی ہے، یہ جلوس اپنے روایتی انداز میں میں طے شدہ مقام شیوالا چوراہے تک جاتا ہے جہاں سے واپس پھر محل میں برآمد ہوتا ہے۔ عقیدت مند زری و علم کے ساتھ نوحہ پڑھتے ہوئے ماتم زنی کرتے ہوئے واپس آتے ہیں۔ دو سال کووڈ نائنٹین وباء کی وجہ سے محرم کے جلوس برآمد نہیں ہو پائے تھے۔ The first Muharram Procession was taken out by Anjuman Masumiya Rizvia in Kanpur
یہ بھی پڑھیں:
لیکن اس سال حالات بہتر رہتے ہوئے عقیدت مندوں نے پوری عقیدت کے ساتھ محرم کا جلوس نکالا۔ کانپور میں ابھی حال ہی میں تین جون کو ہوئے فساد کی وجہ سے شہر کا ماحول کافی حساس اور کشیدہ ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے زبردست فورسز کے ساتھ انجمن معصومیہ رضویہ کے روایتی جلوس کو پرامن اور پرسکون طریقے سے انجام دیا۔