ETV Bharat / state

اسلام کا پہلا پیغام علم کا پیغام ہے: مفتی شمشاد قاسمی - یک روزہ تعلیم وتربیت کانفرنس

مفتی شمشاد قاسمی کو مشرقی اترپردیش میں تنظیم علماء حق کی صدارت کی جو ذمہ داری سپرد کی ہے اس سے یقینا مشرقی اترپردیش اور اس کے شہروں اور قصبات میں ایک نئی تعلیمی لہر دوڑے گی۔ سماج میں اصلاح پیدا ہوگی اور قوم وملت کے افراد میں نئی زندگی پیدا ہونے کا امکان روشن نظرآرہا ہے۔

The first message of Islam is the message of knowledge: Maulana Shamshad Qasmi
اسلام کا پہلا پیغام علم کا پیغام ہے: مولانا شمشاد قاسمی
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:23 PM IST

اسلام میں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام کا پہلا پیغام علم کا پیغام ہے، جس علم کا پیغام دیتے ہوئے منتخب افراد کی ایک جماعت کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تربیت فرمائی۔

مذکورہ باتیں مولانا مفتی محمد شمشاد قاسمی صدر تنظیم علماء حق مشرقی اترپردیش نے 'یک روزہ تعلیم وتربیت کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی تقدس کی قسم کھائی جاسکتی ہے۔ ایسی پاکیزہ جماعت پر کائنات کی نظر نہ پہلے پڑی تھی نہ بعد میں پڑسکتی ہے۔ یہ وہ جماعت ہیں جن کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام پھیلا اور اسلامی تعلیمات قرآن وحدیث کی کائنات میں ترسیل ہوئی۔

اس موقع پر مولانا علیم الدین مظاہری نے تعلیم وتربیت کے گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی محمد شمشاد قاسمی کو تنظیم علماء حق کے مشرقی اترپردیش کے صدر بنائے جانے پر ہدیۂ تبرک پیش کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک متحرک، فعال اور تحریکی دماغ رکھنے والی شخصیت مفتی شمشاد قاسمی کو مشرقی اترپردیش میں تنظیم علماء حق کی صدارت کی جو ذمہ داری سپرد کی ہے اس سے یقینا مشرقی اترپردیش اور اس کے شہروں اور قصبات میں ایک نئی تعلیمی لہر دوڑے گی۔ سماج میں اصلاح پیدا ہوگی اور قوم وملت کے افراد میں نئی زندگی پیدا ہونے کا امکان روشن نظرآرہا ہے۔

مفتی شمشاد قاسمی کو حاضرین کانفرنس نے مشرقی اترپردیش کے صدر ہونے پر صوبہ کے مندرجہ ذیل مشاہیر ارباب فضل و کمال نے بے پناہ خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک بادی پیش کی۔

وہیں قاری عبدالحسیب قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے مولانا محمد ثالث قاسمی نے ذوق صحیح، طبع سلیم اور عقل فہیم کی بنیاد پر اس کانفرنس کو باوقار اور تاریخی بنانے کی مستحسن کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.