ETV Bharat / state

'کسانوں کی تحریک اب عوامی تحریک میں بدل چکی ہے' - کسانوں کی تحریک

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے غازی پور سرحد پر جاری کسانوں کی تحریک میں شامل کسانوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

'کسانوں کی تحریک اب عوامی تحریک میں منتقل'

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:12 PM IST

دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان کے احتجاج کو کسانوں کی مختلف تنظیموں اور غیر سیاسی تنظیموں کی جانب سے ملنے والی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی درمیان بھارتیہ سوشلسٹ منچ نے بھی کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اسے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اتر پردیش کے انچارج دیویندر اوانہ، قومی ترجمان چرن سنگھ راجپوت، دیویندر گجر کے ہمراہ غازی پور سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر بھارتیہ سوشلسٹ منچ کے ترجمان چرن سنگھ راجپوت نے وہاں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسان تحریک اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

ان کالے زرعی قوانین کی واپسی کو لے کر اٹھنے والی تحریک نے آج عوام کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا ہے۔ مودی حکومت نے کافی عرصے سے عوام کو بانٹ کر اپنی سیاسی روٹی سیکا ہے۔

تاہم آج کسانوں کی اس تحریک نے سب کو ایک بار پھر یکجا کر کے مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی کو چیلنج کردیا۔

پورا ملک آج بی جے پی حکومت اور اس کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔چند سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں کھیلنے والی حکومت کو عوام کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی کا قافلہ حادثے کا شکار، کانگریس کا بی جے پی پر سنگین الزام

جس نے اسے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس کے تمام حربے ناکام ثابت ہوتے جا رہے ہیں اور ہم جب تک یہاں کھڑے رہیں گے جب تک ان کالے قوانین کے واپسی نہیں ہوجاتی بلکہ سرکار کو دیگر امور پر بھی گھیرا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.