سہارنپور کے مرزاپور علاقے میں پانچ گھنٹے تک دلدل میں پھنسے ایک کاشتکار کو بچایا گیا۔
گاؤں کے ہی کچھ بچوں نے کاشتکار کو دلدل میں پھنسا دیکھ کر گاؤں کے لوگوں کو جا کر اس کی خبر دی۔ خبر ملنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے موقعے پر پہنچ کر مشقت کے بعد دلدل میں پھنسے کاشتکار کو باہر نکالا۔
اس کسان کا پورا سر مٹی کے اندر چلا گیا تھا باہر نکلنے کے کچھ دیر بعد تک تو اسے کچھ بھی سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔
فی الحال اس کسان کی حالت ٹھیک بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ جسے بچانے والا خدا ہوتا ہے اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔