کورونا وبا نے ملک کے اندر کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے، جس سے ہزاروں گھروں میں پیٹ کی بھوک کو مٹانے کے لئے چولہے نہیں جل رہے ہیں۔ سرکار دعویٰ کرتی ہے لیکن زمین پر کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ یوگی آدتیہ ناتھ کے صوبے اتر پردیش کے مرادآباد میں سامنے آیا ہے۔ جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کے حالات صاف طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جس سے لوگ بھوک مری کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
مرادآباد میں ضلع مجسٹریٹ دفتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے یہ مزدور روزگار کی مانگ کر رہے ہیں۔ مزدور نے بتایا کہ مرادآباد میں موجود کوالٹی پروڈکٹ آف انڈیا کے مالک نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کمپنی سے نکال دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے مزدوروں نے بتایا کہ کمپنی سے نکالے جانے کے بعد کسی بھی کمپنی میں کام نہیں مل رہا، کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اب کام زیادہ نہیں ہے جس سے مزدوروں کو رکھا جائے۔ ہماری مانگ ہے کہ کمپنی سے نکالے جانے کے بعد وہ بے روزگار ہو چکے ہیں جب تک ہمیں اس کمپنی میں کام نہیں مل جاتا تب تک ہم بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے۔
دوسری طرف ریاستی حکومت بے روزگاروں کو روزگار دینے اور ہر غریب کی مدد کرنے کے لئے تمام منصوبے چلانے کا دعویٰ کررہی ہے لیکن زمین پہ یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔
کمپنی سے نکالے گئے مزدوروں ںے ضلع کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا
کورونا وبا نے ملک کے اندر کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے، جس سے ہزاروں گھروں میں پیٹ کی بھوک کو مٹانے کے لئے چولہے نہیں جل رہے ہیں۔ سرکار دعویٰ کرتی ہے لیکن زمین پر کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ یوگی آدتیہ ناتھ کے صوبے اتر پردیش کے مرادآباد میں سامنے آیا ہے۔