دہلی میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی یاد میں سکس سگما لیڈرشپ سمٹ اور سکس سگما ایکسیلنس ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا۔
سکس سگما ہیلتھ کیئر کے مینیجنگ ڈائیرکیٹر اور سی ای او ڈاکٹر پردیش بھردواج نے کا کہنا ہے کہ ایرو سٹی نئی دہلی میں سکس سگما ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈ 2022 سکس سگما اسٹار ہیلتھ کا پانچواں ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں متعدد ممالک کے ماہرین صحت کے علاوہ کثیر تعداد میں مندوبین موجود تھے۔Six Sigma Leadership Summit & Awards Dedicated To Gen Bipin Rawat
انہوں نے مزیدکہا کہ مذکورہ ایوارڈ تقریب میں ملک کے پہلے دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت کی یاد میں آرمڈ فورسز بک آف ریکارڈ کا پہلا ایڈیشن بھی جاری کیا گیا۔ اس کتاب میں بھارتی فوج کے ان ہیروز کی بہادری کا ذکر کیا گیا جس کے متعلق ابھی تک لوگ لا علم تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کو پڑھ کر لوگ بھارتی فوج کی بہادری او انکے شاندار کارناموں سے واقف ہوں گے۔
ڈاکٹر پردیپ بھردواج کی سوانح عمری کے علاوہ سکس سگما ہیلتھ کیئر بروشر، ہائی ایلٹیٹیوڈ بروشر، آرمڈ فورسز بک آف ریکارڈ ویب سائٹ اور ماؤنٹین میڈیسن سوسائٹی انڈیا کی ویب سائٹ اور اس شعبے میں ترقی اور تحقیق کو فروغ دینے کے مقصد سے پروگرام میں مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔
سکس سگما ہیلتھ کیئر کے میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ کورونا دور کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہونے والا ایشیا کا سب سے بڑا ایونٹ تھا، جس
میں شعبہ طب میں نمایاں خدمات انجام دینے والےماہرین، پرم ویر، فرنٹ لائن اسٹاف، آرمی آفیسرز ڈاکٹرز، نرسیز، سماجی کارکنوں اور پیرا میڈیکل میں کام کرنے والوں کو سکس سگما ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سکس سگما کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا، “آج سکس سگما ہیلتھ کیئر ملک میں کامیابی کا ایک ٹریڈ مارک ہے۔ ہمارا مقصد ملک اور اس کے شہریوں کے مفاد میں کام کرنا ہے اور مقصد ایک دن دنیا کی اسکرین پر ہندوستان کا نام سنہری حروف میں لکھنا ہے۔
اس پروگرام میں مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر،ڈاکٹر بھاگوت کراڈ،ستیندر جین وزیر صحت،دہلی،دیپیندر سنگھ ہڈا راجیہ سبھا ممبر،ڈاکٹر کرت پریم جی بھائی سولنکی رکن پارلیمنٹ، احمد آباد ویسٹ اور چیئرمین - بورڈ آف ایڈوائزری سکس سگما ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں
مزید پڑھیں:
آسکر آف ہیلتھ کیئر کے آرگنائزر ڈاکٹر بھردواج نے بتایا کہ سیمینار میں 10 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں ویت نام، نیپال، بھوٹان، چین، جاپان اور ملائیشیا کے ماہرین صحت شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سمٹ کا بنیادی مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وقت ہاسٹلز کی خدمت کرنا ہے۔ صحت کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینا۔ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا، ملک کے اپنی جان پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا وغیرہ شامل ہے۔