ETV Bharat / state

ظالم باپ نے تین معصوم بچیوں کو دریا میں پھینک دیا - برہر گھاٹ کی سریو ندی

یوپی کے سنت کبیر نگر میں ایک باپ نے اپنی تین معصوم بیٹیوں کو دریائے سریو میں پھینک دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیز این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کرکے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

The cruel father threw three innocent daughters into the river in sant kabir nagar
ظالم باپ نے تین معصوم بچیوں کو دریا میں پھینک دیا
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:04 PM IST

سنت کبیر نگر ضلع میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک والد نے تین معصوم بچیوں کو ندی میں پھینک دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا اور لڑکیوں کی تلاش شروع کردی۔ تاہم ابھی تک بچی کے بچیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انتظامیہ نے این ڈی آر ایف کی ٹیم طلب کرلی ہے۔

معاملہ سنت کبیر نگر ضلع کے دھنگھٹا تھانہ علاقے کے تحت ڈیہوا گاؤں کا ہے۔ یہاں رہنے والے سرفراز نامی شخص نے اپنی تین بیٹیوں کو برہر گھاٹ کی سریو ندی میں پھینک دیا۔ جب لوگوں کو اس واقعے کا علم ہوا تو پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں لڑکیوں کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ پولیس اس معاملے میں ملزم والد کو گرفتار کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پیر کی صبح ملزم والد سرفراز یہ کہتے ہوئے موٹرسائیکل سے نکلا کہ اسے اپنی تین بیٹیوں ثناء، سما اور صہبا کو گھمانا ہے اور تینوں کو راستے میں دریائے سریو میں پھینک دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.