ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں ہفتے کے روز وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے تیجس ایکسپریس کو گرین سگنل دیکھا کر روانہ کیا، ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق شام 4 بجکر 4 منٹ پر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو ڈھول باجے کے ساتھ پر زور استقبال کیا گیا۔
لکھنؤ سے نئی دہلی پہنچے روی ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ شتابدی اور تیجس ایکسپریس کا موازنہ کریں تو کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن ٹرین کے کارکنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین میں بہت ساری جدید سہولیات موجود ہے۔
تو وہیں اس ٹرین میں سفر کر کے دہلی پہنچے سندیپ بھی یہاں کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگلی بار وہ کرایے کے مطابق شتابدی کا انتخاب کریں گے ، لیکن جب جلد آمد اور سہولیات کی بات ہوگی تو تیجس ایکسپریس ہی واحد آپشن ہوگی۔
دیگر مسافروں نے بھی تیجس ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے اس ٹرین کی سفر کو ہوائی سفر بتایا۔ اطلاع کہ مطابق یہ ٹرین منگل کے علاوہ ہفتہ میں 6 دن لکھنؤ اور دہلی کے درمیان چلیگی۔