ETV Bharat / state

'اترپردیش میں آنے سے ڈر لگتا ہے' - قصورواروں کو پھانسی کی سزا

اترپردیش کانگریس سیوا دل کے مغربی اترپردیش کے صدر اروند پال اور اترپردیش مہیلا کانگریس سیوا دل کے مغربی اترپردیش صدر چودھری ریا نے مرادآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کانگریس سیوا دل کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی.

Cong. sevadal
Cong. sevadal
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 4:24 AM IST

مغربی اترپردیش صدر چودھری ریا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے ریاست میں آتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے، خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن موجودہ ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھارہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ عصمت دری کے معاملے میں قصورواروں کو پھانسی کی سزا دلائے۔

مغربی اترپردیش کانگریس سیوا دل کے صدر اروند پال نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کسی پارٹی سے اتحاد کرے گی یا بغیر اتحاد کئے الیکشن لڑے گی اس بات کا فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنماء کریں گے، فی الحال اتحاد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Cong. sevadal

تبدیل مذہب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب جب انتخابات نزدیک آتے ہیں تو بی جے پی اسی طرح کے مسائل سے لوگوں کو بہکانے کی کوشش کرتی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے ملک میں بڑھ رہی مہنگائی پر کہا کہ اگر مہنگائی سے عوام نجات پانا چاہتی ہے تو موجودہ حکومت کو اقتدار سے بےدخل کرنا ہوگا اور کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.