ETV Bharat / state

Driver Beaten by two youths: دو نوجوانوں نے بیچ سڑک پر بس ڈرائیور کو پیٹا، ویڈیو وائرل - دو نوجوانوں نے بس ڈرائیور کو بیچ سڑک پر پیٹا، ویڈیو وائرل

گریٹر نوئیڈا میں ایکسپریس وے پر روڈویز کی بس کو دو نوجوانوں نے اوورٹیک کیا اور اسے روک کر بس ڈرائیور کو ڈنڈوں سے پیٹا، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ کار کو اوور ٹیک کرنے پر جھگڑا ہوا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پولیس افسران کی ہدایت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔The bus driver beaten by two youths on the Yamuna Expressway

یمنا ایکسپریسوے پر دو نوجوانوں نے بس ڈرائیور کو بیچ سڑک پر پیٹا، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 6:13 PM IST

اتر پردیش: گریٹر نوئیڈا کے یمنا ایکسپریس وے پر دو نوجوانوں نے پہلے فلمی اسٹائل میں روڈ ویز کی بس کو اوور ٹیک کیا اور اس کے بعد بس روک کر اس کے ڈرائیور کو ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔ اس واقعہ میں بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد ایکسپریس وے کے سکیورٹی کے دعووں کی قلعی کُھلتی نظر آ رہی ہے۔ جہاں بیچ سڑک پر گاڑی روک کر دو نوجوان بس ڈرائیور کو پیٹ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار کو اوور ٹیک کرنے پر جھگڑا ہوا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پولیس افسران کی ہدایت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔The bus driver beaten by two youths on the Yamuna Expressway

یمنا ایکسپریسوے پر دو نوجوانوں نے بس ڈرائیور کو بیچ سڑک پر پیٹا، ویڈیو وائرل

پولیس نے بتایا کہ نوئیڈا سے متھرا جانے والی روڈ ویز کی بس دنکور کوتوالی علاقے میں واقع فارمولا ون کے قریب پہنچی تھی۔ الزام ہے کہ اس دوران کار میں سوار نوجوانوں نے بس کو اوورٹیک کیا اور انہیں روکا۔ دونوں ملزمین نے پہلے بس ڈرائیور ستویر سنگھ ساکن کھیر ضلع علی گڑھ کے ساتھ بدسلوکی کی اور جب اس نے احتجاج کیا تو اسے لاٹھی سے پیٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران ڈرائیور کو مار پیٹ سے بچانے کے بجائے بس میں موجود لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔ اس واقعی کی ویڈیو راہگیروں نے بنائی۔ واقعے کے بعد راہگیروں نے پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو ٹویٹ کیا۔

کمشنر دفتر کی جانب سے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دنکور پولیس کو ملزمین کی شناخت کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رانو اور قاسم ساکن مہندی پور تھانہ ربو پورہ نوئیڈا اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی ٹیکسی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Yamuna Authority Revenue: یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی آمدنی میں 169 فیصد کا اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.