ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں کستوربا گاندھی رہائش گرلز کالجز میں جعل سازی کے بعد پورے ضلع کے ٹیچرز کی ہورہی جانچ کے دوران ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر (بی ایس اے) پروین کمار تیواری نے اپنی جان کو خطرے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ایس پی کو خط بھیج کر سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس پی اشوک کمارنے جمعہ کو دیے گئے اپنے خط میں بی ایس اے ترپاٹھی نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ضلع کے ٹیچرز کی جانچ کی جارہی ہے، جانچ کی وجہ سے دفتر میں دیر شام تک کام کرنا پڑرہا ہے۔
بجلی نہ رہنے کی صورت میں دفتر احاطے میں بے حد اندھیرا رہتا ہے ایسے میں سکیورٹی کی ضرورت ہے۔
ٹیچرز کی چل رہی جانچ میں ابھی اور بھی جعل سازی کا پردہ فاش ہونے کا اندیشہ ہے، ایسے میں تعلیم مافیا جانچ کو متاثر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم مافیا کی کافی مضبوط پکڑ ہے۔ سابق میں ڈسٹرکٹ کالج انسپکٹر دنیش پانڈے کا ان کی دفتر میں گولی مار کر قتل کیا جاچکا ہے۔
وہیں بی ایس اے پروین کمار نے کہا کہ جانچ چل رہی ہے ایسے میں سیکورٹی کا مطالبہ کرنا ایک عام کاروائی ہے۔ سکیورٹی کے لیے ایس پی کو خط دیا ہے۔