ETV Bharat / state

مرادآباد: غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد - دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج

اترپردیش کے شہر مرادآباد میں اچانک غائب ہوئے ایک تین سالہ معصوم بچّے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

the body of a missing innocent child was recovered in moradabad uttar pradesh
مرادآباد: غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 4:36 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تھانہ ٹھاکر علاقے کے شریف نگر میں ایک تین سالہ معصوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔

مرادآباد: غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد

خیال رہے کہ بچہ کل دوپہر سے غائب تھا۔ بچے کے گھر سے کچھ ہی دوری پر تالاب کے کنارے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

the body of a missing innocent child was recovered in moradabad uttar pradesh
مرادآباد: غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد

اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات ودیا ساگر نے بتایا کہ بچے کی عمر تین برس ہے۔ بچہ کل دوپہر کھیلتے ہوئے اچانک گھر سے غائب ہوگیا تھا۔ کل کافی تلاش کرنے کے بعد بچہ نہیں ملا تھا۔ لیکن دیر شام بچے کی لاش گھر سے کچھ ہی دوری پر تالاب کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: ایودھیا: مسجد کے لیے منظور اراضی کے خلاف عرضی دائر

ایس پی نے مزید کہا کہ بچے کے والد نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسپیشل ٹیم بناتے ہوئے جلد اس کا خلاصہ کرنے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.