ETV Bharat / state

'بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف'

author img

By

Published : Sep 30, 2019, 10:42 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنوں میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل پنیا نے بی جے پی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع شاہ جہاں پور میں بی جے پی رہنما و سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کی جانب سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اس کے بعد متاثرہ لڑکی کی جانب سے سوامی کی حرکتوں پر مبنی ویڈیوز کو وائرل کیا گیا تھا۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت متاثرہ کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے سوامی چنمیانند کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف

کانگریس کے لال جی، رکن اسمبلی آرادھنا سنگھ، سہیل انصاری کے علاوہ دیگر سینیئر رہنماؤں نے شاہ جہاں پور پہنچ کر حکومت کے طرز عمل پر احتجاج کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں روک دیا گیا۔

احتجاج کرنے جارہے کانگریس کے رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس کے بعد لکھنوں میں کانگریس کے سینئر رہنما پی ایل پونیا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کو تاناشاہی حکومت سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کانگریس رہنماؤں کی گرفتاری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ جو ملزم ہے وہ آزاد ہے اور جو مظلوم ہے اسے قید و بند میں رکھا گیا ہے۔

پی ایل پونیا نے مزید کہا کہ اگر حکومت اسی طرح ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کریگی تو ہم اور زیادہ قوت کے ساتھ احتجاج کو ریاست کے دوسرے علاقوں تک وسعت دیں گے۔

Intro:کانگریس پارٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی جمہوریت کا گلا گھونٹے کا کام کر رہی ہے۔ حکومت کے خلاف جو بھی آواز بلند کردیا کرتا ہے اسے سختی سے دبا دیا جاتا ہے۔

Body:کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران لیڈر پی ایل پونیا نے بی جی پی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں پور میں بی جے پی کے سابق راجیا سبھا رکن و مرکزی وزیر کرشنا نند عرف سوامی چنمیا نند نے کالج سٹوڈنٹ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

اس کے بعد متاثرہ نے سوامی چنمیا نند کا ویڈیو بنا کر وائرل کردیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے سوامی پر ایف آئی آر درج نہیں کی۔ الٹے متاثرہ پر چنمیا نند سے 5 کروڑ روپیہ رنگ داری کا معاملہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔

معاملہ بڑھتا دیکھ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا۔ اسی کڑی میں گزشتہ روج کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر لال جی، اسمبلی رکن آرادھنہ سنگھ، سہیل انصاری اور دیگر لیڈر شاہ جہاں پور کی طرف متاثرہ کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے روانہ ہوئے اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

لیکن انہیں راستے میں روک کر پولیس نے اپنے کسٹڈی میں لے لیا۔ اس کے خلاف آج لکھنؤ دفتر میں پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حکومت بہت تانا شاہ کی طرح کام کر رہی ہے۔

ریاست میں کوئی غلط کام ہوتا ہے تو ہر اٹھنے والی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو مجرم ہے، وہ ہسپتال کے اے سی روم میں آرام کر رہا ہے اور متاثرہ کو جیل میں ڈال کر کے رکھا گیا ہے۔

Conclusion:مسٹر پی ایل پونیا نے کہا کہ جس طرح سے ریاستی حکومت ہماری آواز کو دبانے کے لئے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اترپردیش کے سبھی اضلاع میں پارٹی کارکنان شدید احتجاج کرینگے گے تاکہ حکومت کو یہ احساس ہو کہ قانون ابھی زندہ ہے۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.