ETV Bharat / state

بی جے پی نے بنکروں کے ساتھ ناانصافی کی: اکھلیش - بنکروں کی فکر نہیں ہے

اکھیلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دی تھی۔ بی جے پی نے بجلی مہنگی کردی ہے۔ مہنگائی نے بنکروں کی روزی روٹی پر حملہ کیا ہے۔

akhilesh yadav
اکھیلیش یادو
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:58 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست وملک کی معیشت میں بنکروں کی اہم شراکت داری اور اہمیت ہے لیکن بی جے پی نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ سماج وادی پارٹی ہمیشہ بنکروں کے ساتھ رہی ہے۔بی جے پی کو غریبوں، بنکروں کی فکر نہیں ہے وہ بڑے بڑے سرمایہ داروں کی حامی ہے۔

سماج وادی حکومت نے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دی تھی۔ بی جے پی نے بجلی مہنگی کردی ہے۔ مہنگائی نے بنکروں کی روزی روٹی پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ مسٹر اکھلیش یادو آج بنکر حقوق تنظیم کی جانب سے منعقد سماج کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بنکر کمیشن کی تشکیل کے ساتھ سماج وادی پارٹی بنکروں کے مطالبات پر حکومت بننے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے گی۔ سماج وادی حکومت نے بھدوہی میں کارپیٹ کاروبار کے فروغ میں مدد کے ساتھ لکھنؤ میں اودھ شلپ گرام اور نوئیڈا میں مبارک پور میں بنکروں کو سہولیات دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر:اکھلیش یادو کے سالگرہ پر کارکنان کی جانب سے مبارکباد

یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت نے اترپردیش میں ایک بھی یونٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ اس حکومت کو تو سکس سکسٹی کریٹیکل تھرمل پلانٹ کی جانکاری بھی نہیں ہوگی۔ دراصل اس بی جےپی حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں میں کھوٹ ہے۔ مفاد عامہ کی اسکیمات پر بی جےپی حکومت کا دھیان نہیں۔ وہ سماج وادی حکومت کی اسکیموں کوہی اپنا بتارہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کارکنوں پر فرضی کیس لگائے جارہے ہیں۔ اس کی سازشوں سے محتاط رہنا ہے۔ انہوں نے سبھی سے کووڈ انفکشن سے بچاوں کرنے پر بھی زور دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.