ETV Bharat / state

Naked Parade In Noida شخص کو نہ صرف پیٹ بلکہ برہنہ کر گھمایا بھی - کوتوالی فیز 2 کے علاقے

نوئیڈا کے فیز-2 تھانے کے علاقے میں چند روپوں کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ایک شریف ادمی کو ننگا کر کے سڑک پر پریڈ کرایا گیا ہے یہ انتہائی شرمسار اور قابل تشویش معاملہ ہے جس کی ہر طرف مذمت کی جا رہی ہے۔

شخص کو نہ صرف پیٹ بلکہ برہنہ کر گھمایا بھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 5:24 PM IST

شخص کو نہ صرف پیٹ بلکہ برہنہ کر گھمایا بھی

نوئیڈا:بھارت ایک طرف چاند پر پہنچ گیا ہے وہیں دوسری طرف اتر پردیش کے ہائی ٹیک سٹی میں چند روپوں کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ایک شریف آدمی کو ننگا کر کے سڑک پر پریڈ کرایا گیا ہے ۔کوتوالی فیز 2 کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اس میں کچھ لوگوں نے ایک سبزی فروش کو اس کی دکان میں بند کر دیا اور اس کو برہنہ کیا، اس کی پٹائی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ وعدے کے مطابق قرض کی پوری رقم ادا کرنے سے قاصر تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

معاملہ کیا ہے:
پولیس کو دی گئی شکایت میں شخص جو اصل میں مین پور اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، نے بتایا کہ وہ فیز-2 کے سیکٹر-88 میں واقع بازار میں ایک کارٹ پر لہسن فروخت کرتا ہے۔ اس نے کام کے لیے ایک ماہ قبل ایک شکص سے 5,600 روپے ادھار لیے تھے۔ مقروض نے اس شخص سے ملا اور اس نے اسے 2500 روپے دیئے۔ باقی رقم بعد میں ادا کرنے کا کہا۔ اس بات پر وہ شخص ناراض ہو گیا وہ اپنے منیم اور دو مزدوروں کو بلایا۔ ان چاروں نے اسے دکان میں بند کر کے اسے برہنہ کر دیا، اسے لاٹھیوں سے مارا، گالی گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ یہ بے شرم ہی نہیں رکے بلکہ اسے برانہ کر کر دکان سے باہر سڑک پر مارتے ہوئے لے گئے۔ جس کے بعد متاثرہ نے ملزم کے خلاف تھانہ فیز ٹو میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Upcoming General Elections 2024 اترپردیش الیکشن کمیشن کی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر میٹنگ

پولیس کیا کہتی ہے۔
فیز 2 تھانے کے انچارج وندھیچل تیواری نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم ، منیم اور دو مزدوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاق کے مطابق کلیدی ملزم اور اس کے دوسرے ساتھی کو کلیسرا سے گرفتار کر لیا گیا ہے باقی کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.