نوئیڈا:جیسے ہی کوویڈ وبائی امراض کے بعد بین الاقوامی سفر معمول پر آرہا ہے، ایسے میں بھارت کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے آسٹریلیا نے ہندوستانی طلباء اور ہنر مند کارکنوں کے لئے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔یہی نہیں آسٹریلیا کی وفاقی حکومت 'لٹل انڈیا' (ہیرس پارک، سڈنی، آسٹریلیا) کی ترقی کے لئے $3.5 ملین گرانٹ بھی مختص کیا ہے۔The Australian Federal Government Awarded A $3.5 Million Grant For The Development of Little India In Australia
'لٹل انڈیا'، جو سڈنی، آسٹریلیا کے قلب میں واقع ہے، ہندوستان کی ثقافتی روح اور اقدار کو مجسم کرتا ہے۔ لٹل انڈیا کو ایک خاص ثقافتی اور تجارتی شناخت بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔
3.5 ملین ڈالر کی گرانٹ علاقے میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور اسے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس علاقے میں ہندوستان کا قابل فخر ٫انڈیا گیٹ ،نشان دوبارہ بنایا جائے گا۔ ایسا مستقل ڈھانچہ تعمیر کرنا ایک تاریخی قدم ہے، جو ہندوستان کی علامت ہے اور ہندوستان کو سلام کرتا ہے۔
ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسٹر سنجے دیشوال، صدر، لٹل انڈیا، ہیرس پارک بزنس ایسوسی ایشن انک نے کہا، لٹل انڈیا کے خواب کو پورا کرنے میں کئی سالوں سے لگے یوئے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی کمیونٹی کے لئے ایک فرق پیدا کرنے کے قابل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Saudi Arabia Visa for Indians بھارتی شہریوں کیلئے سعودی عرب کا بڑا اعلان
آسٹریلیا کی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ ہندوستانیوں کے لئے ہجرت (مائیگریشن) کرنا آسان بنائیں گے، انھیں آسٹریلیا میں اچھی زندگی گزارنے میں مدد کریں گے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان ہندوستانیوں میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آسٹریلیا ہندوستانی طلباء اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لئے مواقع کے دائرہ کار کو بڑھا رہا ہے۔
مسٹر دیشوال نے کہا کہ لٹل انڈیا کی ترقی کے لئے آسٹریلیائی حکومت کی طرف سے دی گئی گرانٹ بنیادی ڈھانچے، سیکورٹی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہم ہندوستان اور ہندوستانیوں کو سلام کرنے کے لئے لٹل انڈیا میں انڈیا گیٹ بنا رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی ترقیاتی کام ہے، کیونکہ ایسا کام پہلے کبھی نہیں ہوا۔The Australian Federal Government Awarded A $3.5 Million Grant For The Development of Little India In Australia