سنبھل۔ یوپی: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اسپیکر نُپور شرما اور نوین جندل کے ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہودہ تذکرہ کرکے مسلمانوں کو مذہبی ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد دونوں کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیے گئے اور مقدمہ درج کیا گیا لیکن ابھی تک ان کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ لہٰذا دونوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ The Arrogant Prophet Should be Arrested and the Law Should be Made on Bulldozers
![15590974](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mur-01-drbarq-pekg-upur10006_18062022004228_1806f_1655493148_699.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
- Prophet Remark Row: توہین رسالت معاملہ میں ملک و بیرون میں کیا کچھ ہوا؟
- Prophet remark row: پیغمبراسلام کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف حیدرآباد میں طلبا کا احتجاج
- سنبھل: ایس پی رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق کے خلاف غداری کا کیس درج
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اپنا منہ کیوں نہیں کھولتے آخرکار ان کی پالیسی ہے کیا جسے عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ آخر کار یہ کس پالیسی کے تحت حکومت چلا رہے ہیں۔