بھارت چین کے مابین جاری کشیدہ صورتحال کے مد نظر حکومت ہند کے اقدامات پر سیاسی انگشت نمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
غازی پور سے رکن پارلیمنٹ اور برگیڈیئر عثمان کے رشتہ دار افضال انصاری نے مودی حکومت کی چین پالیسی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
مئو میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے افضال انصاری نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت میں مصروف فوج ہر حالات کا سامنا کرنے کے لیے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھے سیاسی نمائندوں کو حالات حاضرہ کے مطابق مضبوط ارادے دکھانے کی ضرورت ہے۔
رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ماضی میں یو پی اے حکومت کی بیرونی پالیسی پر تنقید کرتے تھے، آج وہ خود سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔