ETV Bharat / state

Up Election 2022: بی ایس پی کا مقصد دلت مسلم کے اتحاد سے حکومت تشکیل دینا ہے

بی ایس پی نے اسمبلی انتخابات کے تحت اب تک تقریباً 230 سیٹوں پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ ان 230 امیدواروں میں 60 مسلم امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ 2022 Assembly Election BSP Candidates List

اسمبلی انتخابات
اسمبلی انتخابات
author img

By

Published : Feb 3, 2022, 11:48 AM IST

ریاست اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Election 2022 کے مراحل کی تاریخ ہر گزرتے ایام کے ساتھ نزدیک آتی جارہی ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اسمبلی انتخابات

ریاست کے ضلع بجنور کے نگینہ اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ گریش چند نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف سرمایہ داروں پو توجہ دینا ہے۔ جب کہ ملک کے غربا پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ بجٹ کے مقابلے رواں برس کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 1.9 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل انتخابات کے پیش نظر اقلیتوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا آئی ٹی سیل پارٹی کو انتخابات سے قبل بہتر دکھا رہا ہے تاہم زمینی صورتحال یکسر مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس پی نے اسمبلی انتخابات کے تحت اب تک تقریباً 230 سیٹوں پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ ان 230 امیدواروں میں 60 مسلم امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مسلم دلت ایک محاذ پر آئیں اور ریاست میں حکومت تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پارٹی سربراہ مایاوتی انتخابی مہم میں جارہی ہیں اور چار فروری کو ضلع امروہہ میں بی ایس پی کا ایک بڑا سیاسی اجلاس منعقد ہوگا۔ Mayawati to Address a BSP Rally in Ghaziabad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.