ETV Bharat / state

Madrasah Aliya Irfaniya مدرسہ عالیہ عرفانیہ میں45 واں جلسہ 160؍فارغین کی دستاربندی عمل میں آئی - Lucknow News

مدرسہ عالیہ عرفانیہ عبدالعزیزروڈ چوک لکھنؤ کے ناظم قاری امتیاز احمد پرتاپگڑھی نے طلبہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن بچوں نے اپنے مقصد کو سمجھا اوربغیر وقت ضائع کئے محنت ولگن سے مدرسہ میں رہ کر تعلیم حاصل کی آج وہ کامیاب ہوئے ہیںاور ان کو انعام واکرام سے نوازاگیاہے۔

مدرسہ عالیہ عرفانیہ
مدرسہ عالیہ عرفانیہ
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:53 PM IST

لکھنؤ: مدرسہ عالیہ عرفانیہ عبدالعزیزروڈ چوک لکھنؤ کا 45،واں جلسہ دستاربندی وتقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی صدارت قاری امتیاز احمد پرتاپ گڑھی ناظم ومہتم مدرسہ عالیہ عرفانیہ نے کی ۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام اللہ مولانا ساجد حسین چمپارنی اور مدرسہ کا ترانہ بچوں نے پیش کیا۔اس اس موقع پر شعبہ قرأت کے فارغین نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ نے قاری مشتاق احمدؒ کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ حاصل کرنےوالےطلبہ کو کمپیوٹر سرٹیفکیٹ وشعبہ حفظ ،شعبہ قرأت وشعبہ عربی کے درجات کے اول ، دوم وسوم پوزیشن حاصل کرنےو الے طلبہ کو میڈل وانعامات سے نوازا۔
عربی درجات میں مجموعی اعتبار سے سہیل انصاری ثانویہ ثالثہ نے80،فیصد نمبرات کےساتھ اول، محمد جنید ثانویہ ثالیہ79؍فیصد کے ساتھ دوسری اور شادمان ثانویہ ثانیہ نے 78؍فیصد حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح شعبہ قرأت میں مجموعی اعتبار سے محمد معصوم نے اول ، عبدالحکیم نے دوسری اور محمد سفیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان طلبہ کومدرسہ کی جانب سے 15؍سو، ایک ہزار اور پانچ ۔پانچ سوروپئے نقد وسند سے نوازاگیا۔ شعبہ حفظ کے سبھی 24؍فارغین کو مدرسہ کے جانب سے خصوصی انعامات دیئے گئے۔اس کے بعد مہتم نے مدرسہ کے سبھی اساتذہ وملازمین کواعزازسے نوازکر حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پرشہر کےمعززین کی بھی گلپوشی کی گئی۔ پروگرام میں شعبہ قرأت کے استاذ قاری نثار احمد ،قاری عمران احمد اور قاری ہارون تجویدی نے فن تجویدکا بہترین مظاہرہ کرکے اس نورانی محفل کو مزید پررونق بنادیا۔مدرسہ کے24؍حفاظ کرام اور136؍قرأ کی دستاربندی علماء کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
مہمان خصوصی مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں عہدے،منصب وتعلیم ہیں، لیکن مسلمانوں کے لیے نہ مالدار ہونا مایۂ افتخار ہے بلکہ فخر کی چیز ہے قرآن کریم کی تلاوت کرنا ہے۔قرآن کتاب اللہ کے ساتھ کلام اللہ بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیم و تعلم میں مصروف رہنے والے نبی کریمؐ کی نظر میں اچھے اور پسندیدہ ہیں، چنانچہ ارشاد نبوی ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔اس مدرسہ کے فارغین حفاظ وقراءکرا م مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مولانا نےکہا کہ لکھنؤ شہر کے قلب میں واقع اس علم وادب،وفن تجوید وقرأت کے گہوارہ کو قاری مشتاق احمدؒ نے اپنےخون جگر سے سینچا ہےان کے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان کے جانشیں قاری امتیاز احمدپرتاپگڑھی بخوبی ادارہ کو مزید آگےبڑھانے کیلئے کوشاں ہیںوہ قابل مبارکباد کے مستحق ہیں۔جہاں سے ہرسال سیکڑوں طلبہ فارغ ہوکر ملک ہی نہیں بیرون ملک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صدارتی خطاب میں مدرسہ کے ناظم قاری امتیاز احمد پرتاپگڑھی نے طلبہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جن بچوں نے اپنے مقصد کو سمجھا اوربغیر وقت ضائع کئے محنت ولگن سے مدرسہ میں رہ کر تعلیم حاصل کی آج وہ کامیاب ہوئے ہیںاور ان کو انعام واکرام سے نوازاگیاہے۔جس کیلئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ یقیناً طلبہ کی نمایا کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتاہےاللہ کا شکر ہے کہ ہمارے مدرسہ کے سبھی اساتذہ نے بہترین طریقہ سے طلبہ کی تعلیم وتربیت کی ہے، جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو فن سیکھا ہے اور جو آپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس پر عمل کرتے رہیں۔فن تجوید وہ فن ہے اگر آپ نے اس کی قدر کی تو دین ودنیا دونوں جگہ آپ کامیاب ہوں گے۔

اس موقع پر جلسہ کے کنوینر اعجازاحمد پرتاپگڑھی کو اساتذہ کی جانب سےگلدستہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی گئی ۔نظامت کے فرائض مولانا ڈاکٹر عبدالرحمٰن ساجدالاعظمی نے بحسن خوبی انجام دیئے۔آخر میں قاری نثاراحمد کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ میں خصوصی طورپر مولانا رفیق القاسمی، مولانا مشتاق ندوی، راشد علی مینائی، کبیر احمد، یامین خان، محمد چاند قریشی،محمد کلیم خان،مظفرحسین ،ایڈووکیٹ شروش اقبال شمسی، محمد فاروق،محمد افسر صدیقی ،مولانانیاز ندوی،ماسٹرعبیدالرحمٰن ندوی کے علاوہ دیگر معززین شہر ومدرسہ کے اساتذہ وطلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Dastar Bandi in Madras Azmatul Uloom مظفر نگر کے مدرسہ عظمت العلوم میں دستار بندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.