نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 93B سوسائٹی میں ایک بار پھر ہنگامہ برپا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بلڈوزر کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ Bulldozer Demolition Operation In Omax Grand Society, Police Force Deployed
سوسائٹی کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی بغیر بتائے کارروائی کر رہی ہے۔ کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کی گئی اور انہدامی کارروائی شروع کر دی گئی۔ جو شیڈ لگایا گیا تھا اس کی اجازت لی جا چکی ہے۔ شیڈ بلڈر کی دی گئی اجازت سے لگایا گیا ہے، یہ غیر قانونی کیسے ہو سکتا ہے؟
مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈوزر پہلے ہمارے اوپر سے گزرے گا تب گیٹ کے اندر داخل ہو گالیکن بڑی پولیس فورس کی موجودگی میں نوئیڈا اتھارٹی نے سوسائٹی کے پچھلے گیٹ سے بلڈوزر داخل کرایا اور تمام شیڈ کو نیچے گرانا شروع کر دیا۔ Encroachments demolished in Noida
یہ بھی پڑھیں:Sunil Barthwal سنیل برتھوال نے کامرس سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
پولیس کی بھاری نفری پی اے سی موقع پر تعینات ہے۔ علاقہ مکینوں نے مین گیٹ بند کر دیا تھا۔ پھر بھی بلڈوزر سوسائٹی میں داخل ہوا اور تمام احتجاج اور دھرنے کے باوجود یک طرفہ کاروائی کی گئی۔ سیکٹر 96 کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں غیر قانونی تجاوزات کو نوئیڈا اتھارٹی کے بلڈوزر نے اسے گرا دیا۔ اس طرح شری کانت تیاگی کے گھر کے بعد اب سوسائٹی کے مختلف فلیٹوں کے سامنے تجاوزات پر نوئیڈا اتھارٹی کا بلڈوزر چل پڑا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم اور پولیس کے اعلیٰ افسران نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں موجود ہیں۔ وہاں تقریباً 90 فلیٹس ہیں جن پر نوئیڈا اتھارٹی کی کاروائیوں کا عمل جاری ہے ۔Bulldozer demolition operation in Omax Grand Society, police force deployed