ETV Bharat / state

Kanwar Yatra بریلی میں کانوڑ کے دوران پھر ٹکراؤ

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 9:53 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی کے بارادری علاقے میں جوگی نوادہ میں ایک بار پھر کانوڑیوں اور دوسرے سماج میں ٹکراؤ ہوگیا۔ دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے۔ حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس انتظامیہ نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔ tension in bareilly during kanwar yatra

بریلی میں کانوڑ کے دوران پھر ٹکراؤ
بریلی میں کانوڑ کے دوران پھر ٹکراؤ

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے بارادری علاقے میں جوگی نوادہ میں ایک بار پھر کانوڑیوں اور دوسرے سماج میں ٹکراؤ ہوگیا۔ دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے۔ حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس انتظامیہ نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔ جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے ڈی جے ضبط کر کانوڑی یاترا ملتوی کرادی ہے۔جوگی نوادہ علاقے میں بڑی تعداد میں فورس تعینات کردی گئی ہے۔
ڈی ایم شیواکانت دویدی نے اتوار کو بتایا کہ کانوڑیوں کا گروہ بغیر اجازت نکلنا چاہتا تھا۔ جہاں سے کانوڑئیے نکلنا چاہتے تھے وہ روایتی طور سے طے شدہ روٹ نہیں تھا۔ کانوڑیوں کی بہت سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ من مانے روٹ سے نکالنے پر چھ گھنٹوں تک بضد رہے۔ ناشائستہ نعرے بازی کی اور اشتعال دکھا کر پولیس کو طاقت استعمال کرنے پر مجبور کیا۔ موقع پر مجسٹریٹ اور بھاری فورس تعینات کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaunpur Land Dispute جونپور میں زمینی تنازع میں نوجوان کا قتل

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی شناخت کرلی گئی ہے۔ کسی کو بھی من مانی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اے ایس پی نے کہ اکہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.