ETV Bharat / state

Moradabad Road Accident مرادآباد حادثے میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : May 8, 2023, 2:31 PM IST

مرادآباد ضلع میں اتوار کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دس افراد کی موت ہوگئی جب کہ 15 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

مرادآباد میں حادثے میں 10 ہلاک، متعدد زخمی

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے بھگت پور تھانہ علاقے میں مسافر بردار ٹاٹا میجک اور مال بردار کنٹینر کے درمیان بھیانک تصادم میں دس افراد کی موت ہوگئی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں 15 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹاٹا میجک میں 26 لوگ رام پور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ اسی دوران مسافر حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ موقعے پر ہی ایک بچے کی موت ہو گئی تھی جب کہ نو افراد کی موت ہسپتال لے جانے کے دوران ہوئی۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت آصفہ، راجیہ، حنیف، محمد، عالم، غفرانہ، منیجہ، حکم اور زبیر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں زخمی عمران، عباس، افتخار، صوبیہ، شائستہ، ترانہ، فرحان بشریٰ، حسین علی، ارشدہ، صوفیہ، ترنم، بلال اور علیشا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کچھ دیگر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے نام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف مقامی باشندوں نے حادثے کے بعد ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Moradabad Road Accident مرادآباد میں سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک، پندرہ زخمی

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر اندر اس علاقے میں دو تین حادثے ہو چکے ہیں۔ مسلسل حادثات پیش آنے کے باوجود ضلع انتظامیہ نے اس پر قابو پانے کے لئے کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔ لاپرواہی کے سبب حادثات پیش آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.