تیج بہادر یادو کے نامزدگی کے کاغذات میں خامی پائی گئی تھی اور انہیں ایک سرٹیفکٹ جمع کرنے کو کہا گیا تھا لیکن وہ جمع نہیں کر پائے۔
واضح رہے کہ تیج بہادر یادو نے آزاد امیدوار کے طور پر وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن اس کے بعد سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے ان کی حمایت کی۔
سماج وادی پارٹی نے اپنی امیدوار شالینی یادو کی جگہ تیج بہادر یادو کو اپنا امیدوار بنا دیا تھا۔
حالانکہ شالینی یادو نے بطور آزاد امیدوار اپنا پرچہ داخل کیا ہے۔ وارانسی میں آخری مرحلے میں یعنی 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔