ETV Bharat / state

Teachers Training Workshop: علی گڑھ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد - تعلیم کی اہمیت

ضلع علی گڑھ کے اسلامک مشن اسکول کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے '21 ویں صدی میں تعلیم کی اہمیت' کے موضوع پر 'ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022' کا انعقاد کیا گیا۔ Teachers Training Workshop 2022 In Aligarh

Teachers Training Workshop
علی گڑھ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد
author img

By

Published : May 28, 2022, 8:31 PM IST

علی گڑھ: اسکول میں بچوں کی ٹیچنگ کے دوران اساتذہ کو اپنی ٹیچنگ کو زیادہ سے زیادہ ویژول اور آسان زبان کا کس طرح استعمال کرنا چاہیے، اس سے متعلق علی گڑھ اسلامک مشن اسکول کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں خاصی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ 2022 میں سکشہگن ایجوکیشن انیشیٹو (Shikshagon Education Initiative) کے ڈائریکٹر، وجے گپتا (ٹرینر) نے اپنے خیالات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کی تیاری کلاس روم میں ہی ہوتی ہے جس کی ذمہ داری اساتذہ پر ہوتی ہے۔ اسی لیے اساتذہ کو اس طرح تیار ہونا چاہیے تاکہ وہ طلبہ کو گرافک اور تصاویر کی مدد سے زیادہ سمجھائیں، کیونکہ یہ کارگر بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔

علی گڑھ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد

ٹرینر وجے گپتا نے بتایا کہ اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو کس طرح سے تیار کیا جائے کہ ان کے ذریعے کلاس روم میں دی جارہی تعلیم کو کلاس کے سبھی طلبا آسانی سمجھیں اور سیکھیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کلاس کہ سبھی طلبا بآسانی کیسے سمجھیں اور سیکھیں اس کے لیے کیا تیاری کی جائے، کیا حکمت عملی ہونی چاہیے اس کے بارے میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ میں گفتگو ہو رہی ہے۔

ٹریننگ ورکشاپ درج ذیل نکات پر گفتگو

1۔ کیسے ہم اپنی ٹیچنگ کو زیادہ ویژول بنائے، ٹیچنگ میں تصاویر اور گرافک کا استعمال کریں کیونکہ بچوں کو جب زیادہ تصاویر دیکھائی دیتی ہیں تو بچے جلدی اور اچھے سے سمجھتے ہیں۔

2۔ ٹیچنگ میں زبان کا بہت اہم رول ہے۔ اسی لیے ہماری زبان جتنی اچھی ہوگی، اتنا ہی اچھے سے ہم بچوں کو پڑھا سکتے ہیں اور بچے سمجھ سکتے ہیں۔

ورکشاپ میں شریک ایک ٹیچر محمد جاوید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ کے دوران ہم لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ایک مختلف ویژن ملا ہے بچوں کو تعلیم دینے کا بچوں کو سمجھنے کا، آج کے جدید دور میں ہر بچے کے لیے تعلیم ضروری ہے تو بچوں کی پریشانیوں کو، بچوں کو کس طرح تعلیم دی جائے یہ تمام باتیں سیکھنے کو ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.