ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے کینٹ علاقے میں آج مختلف سرکاری اسکول کے اساتذہ کو صاف صفائی کی ٹریننگ دی گئی۔ اس سلسلے میں ایک نجی تنظیم نے نہ صرف اسکول کے اساتذہ کو ٹریننگ دی بلکہ صاف صفائی کے تمام ساز و سامان بھی سرکاری اسکول کے ٹیچرز کو فراہم کیا۔
بنارس کے 'سوچھ بھارت مشن' کے برانڈ ایمبیسڈر ثاقب بھارت نے آی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولز میں صاف صفائی انتہائی ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ضلع کے مختلف اسکولز کے اساتذہ کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں بچوں کو صاف صفائی کرنے کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اساتذہ پہلے ہی سے اس بات کا خاص خیال رکھ رہے ہیں کہ صاف صفائی کا اہتمام کیا جائے لیکن کچھ ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ ٹریننگ انتہائی ضروری ہو گئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: مسلم مسافر خانہ کی اعظمی ریسٹورنٹ کو بند کردیا جائے گا کیا؟
انہوں نے کہا کہ 'اس ٹریننگ پروگرام میں نہ صرف ٹریننگ کے مختلف طریقے بتائے گئے بلکہ صاف صفائی کے ساز و سامان بھی تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ بچے خود صفائی ستھرائی کا اہتمام کریں اور اپنے گھر میں بھی اس کے تعلق سے بیداری پیدا کریں۔'