ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خفیہ رپورٹ کی بنا پر ٹیچرس کے تشخیص کی مخالفت - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اتر پردیش کے محکمہ بیسک تعلیم کے ٹیچرس کا خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ان کی تشخیص کا فرمان ٹیچرس کو مناسب نہیں لگ رہا ہے۔ اس کی مخالفت میں جمعرات کے روز ٹیچر تنظیم اتر پردیش پراتھمک شکشک سنگھ کی جانب سے محکمہ بیسک تعلیم کے وزیر اور وزیراعلیٰ کو مخاطب میمورنڈم دے کر اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

teachers protest against appraisal on the basis of secret report in barabanki
خفیہ رپورٹ کی بنا پر ٹیچرس کے تشخیص کی مخالفت
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 5:53 PM IST

بارہ بنکی کے گنا دفتر میں میمورنڈم دینے سے قبل ٹیچرس کی میٹنگ کے دوران ٹیچر تنظیم کے ضلع صدر ڈاکٹر راکیش کمار پانڈے نے بتایا کہ خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ٹیچرس کے تشخیص میں متعدد خامیاں ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ محکمہ بیسک تعلیم میں 'کایاکلپ' نام کی ایک اسکیم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت اسکولوں کی نو تعمیر کی جاتی ہے۔ اس کام میں ٹیچرس کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ تمام کام گاؤں کے پردھان کے ذریعہ کرایا جاتا ہے۔ صرف ٹیچر وہاں موجود رہتا ہے۔ اس کے باوجود انہیں کام میعاری نہ ہونے پر 10 نمبر کی مائنس مارکنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خامیوں والی اسکیم ہمیں منظور نہیں ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خفیہ رپورٹ کی بنا پر تشخیص سے ٹیچرس کا استحصال بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

'انڈین یونین مسلم لیگ ملک میں مضبوط جمہوریت چاہتی ہے'

انہوں نے کہا کہ انہیں تمام خامیوں پر حکومت کو غور کرانے کے لئے میمورنڈم دئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.