ETV Bharat / state

Teachers Agitation میرٹھ میں اترپردیش پراتھمک شکشک سنگھ کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 12:11 PM IST

میرٹھ میں آج اتر پردیش پراتھمک شکشک سنگھ کی جانب سے ضلع بیسک تعلیمی افسر کے دفتر کےسامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران پرانی پینشن بحالی کے ساتھ ٹیچرز کو دی جانے والی سہولیات پھر سے جاری کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

میرٹھ میں اتر پردیش پراتھمک شکشک سنگ احتجاج

میرٹھ: ملک کی تمام ریاستوں کی طرح اترپردیش کے میرٹھ سمیت تمام اضلاع میں پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اسی درمیان دوسری جانب یوم اساتذہ سے ایک روز قبل اتر پردیش پراتھمک شکشک سنگھ کی جانب سے ریاستی سطح پر زبردست احتجاج کیا گیا۔

پرانی پینشن بحالی کے ساتھ قریب 18 نکاتی مطالبات کو لے کر میرٹھ میں سینکڑوں ٹیچرز نے آج ضلع بیسک تعلیمی افسر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو پورا کیے جانے کی مانگ کی۔

اس موقع پر یونین کے لیڈران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی نئے مطالبات نہیں کر رہے ہیں بلکہ جو ماضی میں ہم کو ملتا تھا اسی کو حقوق کو واپس لینے کی بات کر رہے ہیں جس میں خاص طور سے ٹیچرز کی پرانی پینشن بحالی کے علاوہ 18 نکاتی مطالبات کو پورا کیے جانے کی بات کہی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Students Protest مستقل وائس چانسلر کے لئے طلباء کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر حکومت سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے تو اس کا خمیازہ بی جے پی سرکار کو 2024 میں دیکھنے کو ملے گا۔ یونین کے ذمہ داران نے کہا کہ جب ایم پی اور ایم ایل اے وغیرہ کو پینشن دی جا رہی ہے تو ٹیچرز کو کیوں نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.