اس تربیتی کیمپ کا انعقاد تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔ اس کیمپ میں ٹیچرز کو بہتر سے بہتر پڑھانے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئیں۔
پروگرام کے اختتام سے قبل ہی جلسہ گاہ سے واپس جانے والے اساتذہ کو ضلع انتظامیہ نے جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ یہاں سے چلے گئے ان کے عمل سے درو و تدریس میں ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہی ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے تقریباً 5 ہزار اساتذہ نے شرکت کی۔
تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اے کے سنگھ نے جہاں اساتذہ کے سامنے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی وہیں انہوں نے تقریب کو درمیان میں چھوڑ کر جانے والے اساتذہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے تقریب کے درمیان میں ہی چلے جانے والے اساتذہ پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم اپنے بچوں کا مستقبل صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اے کے سنگھ نے کہا کہ ضلع میں بچوں کی تعلیم کے متعدد ایسے پہلو تھے جس پر آج ہم اپنے اساتذہ سے گفتگو کرنے لیے یہاں جمع ہوئے تھے۔ میں بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے یہاں بچوں کی تعلیم کا معیار کافی بہتر ہوا ہے۔