ETV Bharat / state

Teacher arrested for misbehaving اعظم گڑھ میں بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا ٹیچر گرفتار

اعظم گڑھ میں ٹیچر نے اسکولی بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کیا۔ اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ Teacher arrested for misbehaving

Etv Bharatاعظم گڑھ میں بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا ٹیچر گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 1:22 PM IST

اعظم گڑھ میں بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا ٹیچر گرفتار

اعظم گڑھ: اعظم گڑھ کے ایک استاد نے شرمناک حرکت کی۔ بچوں نے پلہنی کے سدھاری تھانہ علاقے کے کٹگھر صدر میں واقع کمپوزٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر گندی حرکتیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس سے کی، شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیچر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بچوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ یکم اکتوبر کو حکومت کی ہدایت پر اسکول کو صفائی مہم کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس کے لیے بچے اسکول گئے، تو ہیڈ ماسٹر آفتاب نے بچوں کے ساتھ گندی حرکت کی۔ گھر واپس آنے کے بعد بچوں نے اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ والدین اسکول پہنچے تو پرنسپل آفتاب والدین پر برہم ہو گئے اور انہیں گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

کافی دیر تک اسکول میں ہنگامہ ہوتا رہا۔ اس کے بعد والدین سدھاری تھانے پہنچے اور پرنسپل کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس دوران والدین اور بچوں نے بتایا کہ چند سال قبل بھی اسی ٹیچر نے ایسی ہی حرکت کی تھی لیکن اسے معافی مانگنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ الزام ہے کہ یہ ٹیچر کافی عرصے سے بچوں کے ساتھ گندی حرکتیں کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملے میں ایس پی سٹی شیلیندر لال نے کہا کہ بچوں کے والدین نے ٹیچر کے خلاف سدھاری تھانے میں بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی شکایت کی تھی۔ ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جلد استاد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.