ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کورونا رپورٹ منفی آنے والے افراد کا ٹی بی یعنی ٹیوبر کلوسس کا جانچ کیا جارہا ہے۔ کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ٹی بی کی جانچ اس لیے کی جارہی ہے کہ کہیں ان کو ٹی بی تو نہیں ہے۔
بارہ بنکی میں محکمہ صحت حکومت کی خصوصی ہدایت پر کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں منفی آنے والے افراد کا ٹی بی کا ٹیسٹ کرا رہا ہے۔ اس کے لیے محکمہ صحت کے ملازم کووڈ-19 منفی افراد سے رابطہ کر رہے ہیں۔
بتا دیں کہ کووڈ-19 ٹیسٹ کے مثبت مریضوں کا علاج تو اسی بیماری کا ہوتا ہے. لیکن منفی مریض کا علاج دوسرے طریقے سے ہوتا ہے۔ چونکہ ٹی بی کی علامتیں اور کووڈ-19 کی علامتیں یکساں ہیں۔ اس لیے منفی مریض جنہیں کافی روز بخار، زکام اور کھانسی رہی ہے۔ ایسے مریضوں سے محکمہ صحت کے ملازم رابطہ کر رہے ہیں اور ان کا بلغم کی جانچ اور ایکسرے کرا رہے ہیں۔
معلوم ہو کہ ملک سے ٹی بی کو پاک کرنا حکومت کا ترجیحی کاموں میں سے ایک ہے۔ اس لیے حکومت نے یہ خصوصی ہدایت دی ہے۔