ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے قدیم اکھاڑے اس موقع پر سپہ گری کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اس میں تلوار بازی اور لاٹھیوں سے خود کی حفاظت کرنے کی ترکیب سکھائی جاتی ہے۔
چند دہائیوں پہلے تک شہر بنارس میں اکھاڑے بڑے عام تھے جس میں شہر کے نوجوانوں کو باقاعدہ خود حفاظتی کی تربیت دی جاتی تھی۔ یہ تربیت ایسی ہوتی تھی کہ نوجوان اگر کسی مصیبت میں مبطلہ ہوجائیں تو وہ خود کو دشمنوں سے محفوظ رکھ سکیں۔
اس فن کے جاننے والے بہت کم لوگ بچے ہیں کیوں کہ مارشل آرٹ، جوڈو و کراٹے وغیرہ آنے کے بعد اس کی اہمیت بھی ختم ہوگئی ہے۔
تعزیہ کے موقع پر شہر میں میلے کا سماں رہتا ہے ہر طرف کھانے پینے کی دکانیں سجائی جاتی ہیں اور لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔