اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور آر ایل ڈی کے مشترکہ امیدوار اعظم خان ہیں۔
اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ نے ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ' انتظامیہ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کر رہا ہے۔ رامپور کے پرامن ماحول کو مسلسل خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔'
انہوں نے عبداللہ اعظم خان کے بیان پر کہا کہ ' جیا پردا جس پیشے سے وابستہ ہیں، ان کو وہی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' یوگی جی نے کہا ہے کہ وہ ناچنے گانے والے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا اگر کوئی اور یہ بات کہے تو اس پر اعتراض کیوں ہے؟