ETV Bharat / state

نوئیڈا: ٹاٹا گروپ 2 کووڈ ہسپتال تیار کرے گا - کورونا کے فعال مریض

ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ کورونا کے فعال مریضوں کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ بیڈ تیار کیے گئے ہیں۔

نوئیڈا: ٹاٹا گروپ 2 کووڈ ہسپتال تیار کرے گا

author img

By

Published : May 7, 2020, 4:14 PM IST

500 سے زائد بیڈ ایل۔1 کی سہولت کے لئے تیار کیے گئے ہیں اور ضلع میں 2500 بیڈ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

گوتم بدھ نگر میں کورونا کے خلاف جنگ کو مزید مضبوطی دینے کے لئے، ٹاٹا گروپ سی ایس آر کے تحت ضلع میں دو کووڈ اسپتال قائم کرے گا۔

نوئیڈا سیکٹر 39 میں زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 250 بستروں پر مشتمل کووڈ ہسپتال اور سیکٹر 125 میں قرنطینہ وارڈ تیار کیا جارہا ہے۔

دونوں کوود ہسپتال کی تعمیر میں ٹاٹا گروپ اہم کردار ادا کرے گا۔ کووڈ ہسپتال میں ہائی ٹیک آلات سے آراستہ ہوں گے۔ ساتھ ہی آئی سی یو بیڈز کی تعداد بھی زیادہ ہوگی۔

گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ فعال مریضوں کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ بیڈز تیار کیے گئے ہیں۔ ایل ون کی سہولت کے لئے 500 سے زائد بیڈز تیار کیے گئے ہیں اور ضلع میں 2500 بیڈ کی نشاندہی کی گئی ہے، جب ضرورت ہو تو اسے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاٹا گروپ کی مدد سے ضلع میں دو ہسپتال تعمیر کیے جارہے ہیں۔ سیکٹر 39 میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 250 بیڈز کی سہولت ہوگی اور سیکٹر 125 میں قرنطینہ وارڈ تعمیر کیا جائے گا۔

اس وقت ضلعی انتظامیہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے مستقل طور پر تیار ہے۔ نوئیڈا میں منتخب ہاٹ اسپاٹس پر کیمپ لگا کر لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.