ETV Bharat / state

Participated in 4 Elections in Five Years of Political Career: پانچ برس میں چار مرتبہ انتخابات لڑنے والے تنج پنیا سے خاص گفتگو - تنج پنیا پانچ سالوں میں 4 مرتبہ انتخاب لڑا

پانچ برس کے سیاسی کیریئر میں 4 انتخابات میں حصہ لینا Participated in 4 Elections in Five Years of Political Career، یہ کارنامہ اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کی زید پور (ریزرو) اسمبلی نشست سے کانگریس پارٹی کے امیدوار تنج پنیا کا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے تنج پنیا Tanuj Punia سے خاص گفتگو کی۔

پانچ برس میں چار مرتبہ انتخابات لڑنے والے تنج پنیا سے خاص گفتگو

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 12:58 PM IST

Updated : Jan 12, 2022, 2:31 PM IST

تنج پنیا Tanuj Punia، آئی آئی ٹی ہیں اور لاکھوں روپے کی ملازمت چھوڑ کر سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ تین انتخابات میں انہیں ناکامی حاصل ہوئی، لیکن اس کے باوجود وہ ضلع میں مسلسل سرگرم رہتے ہیں۔

تنج پنیا سے خاص گفتگو

واضح رہے کہ ملازمت ترک کرنے کے بعد تنج پنیا نے 2017 میں پہلی دفعہ زید پور اسمبلی نشست سے پہلا انتخابات لڑا تھا جب کہ انہیں کافی ووٹ ملے تھے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ پھر 2019 میں انہوں نے بارہ بنکی نشست سے پارلیمنٹ انتخابات میں حصہ لیا اور ناکام رہے۔ 2019 میں انہوں نے زید پور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا لیکن اس کا نتیجہ بھی مثبت نہیں نکل سکا۔

تین انتخابات میں مقابلہ کرنے کے تجربہ کو تنج پنیا بے حد حسین قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران انہیں مختلف لوگوں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ تنج پنیا آئی آئی ٹین ہیں تاہم تینوں انتخابات میں ان سے زیادہ کوالیفائیڈ امیدوار ان کے مقابل نہیں تھا۔ اس کے باوجود وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ اس سلسلہ میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست ذاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا تنظیمی ڈھانچہ درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکے لیکن اب ان کا تنظیمی ڈھانچہ بہتر ہوگیا ہے۔ اس لیے اب وہ اپنی کامیابی کو لیکر بے فکر ہیں۔

تنج پنیا ریاستی کانگریس کمیٹی میں بھی اہم ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ یوپی میں صرف ایک ہی متبادل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باور کرایا جارہا کہ کانگریس متبادل کی حیثیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس جس طرح سے عوامی مسائل پر آواز بلند کررہی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش میں کانگریس ایک بڑا سیاسی متبادل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقابلہ صرف اور صرف کانگریس پارٹی ہی کرسکتی ہے کیونکہ علاقائی پارٹیوں میں بی جے پی سے مقابلے کی قوت نہیں ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2022, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.