ETV Bharat / state

مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی سے خاص بات چیت - این آر سی

آسام سے رکن پارلیمان بدرالدّین اجمل کے گزشتہ دنوں دیے گئے متنازعہ بیان پر ای ٹی وی بھارت نے مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی سے بات چیت کی ہے۔

مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:07 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے خاص بات چیت کے دوران اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدّین اجمل کے پچھلے دنوں دیے گئے متنازعہ بیان پر کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہوسکتا ہے۔

مرادآباد کے سابق رکن اسمبلی سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی وغیرہ بھی نافذ ہے اس لیے انہوں نے کیا سوچ کر اس طرح کا بیان دیا یہ تو وہی بتاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی کی جاگیر نہیں ہے ملک کا آئین سب کے لیے برابر ہے اور ہر انسان اپنے اپنے مذہب کے حساب سے عبادت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے مذہب کے اعتبار سے داڑھی بھی رکھیں گے، ٹوپی بھی لگائیں گے اور خواتین برقعہ بھی پہنیں گی، کیوں کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور اس ملک میں ابھی بھی انسانیت زندہ ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں ایسا کچھ ہو جس سے ہماری مذہبی شناخت متاثر ہو، ایسا میں نہیں مانتا'۔

ریاست آسام سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بدرالدّین اجمل نے ابھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا 'اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں دوبارہ آتی ہے تو مسلمانوں کو نہ ٹوپی پہننے دیا جائے گا اور نہ داڑھی رکھنے کی ہی اجازت دی جائے گی اور آباد مسجدوں کو بھی مسمار کردیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.