ETV Bharat / state

'حکومت سی اے اے کو واپس لے'

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 9:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد عید گاہ میدان میں تقریبا دوماہ سے سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ایڈوکیٹ شازیہ سے خصوصی بات چیت
ایڈوکیٹ شازیہ سے خصوصی بات چیت

اس احتجاج کی رہنمائی کرنے والی ایڈوکیٹ شازیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو حکومت واپس لے۔ یہ قانون ہمارے آئین کے خلاف ہے، اسی کی مخالفت میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ایڈوکیٹ شازیہ نے کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے تب سے یہ پہلا ایسا قانون بنا ہے جس میں کسی خاص مذہب کو اس قانون سے باہر رکھا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ شازیہ سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ "وزیراعظم نریندر مودی کے لیے آر ٹی آئی ڈالی گئی تھی اور معلوم کیا گیا تھا کیا نریندر مودی بھارت کے شہری ہیں یا نہیں۔ ان کے شہری ہونے کا کیا ثبوت ہے۔ جواب آیا کہ بھارت میں ان کا جنم ہوا ہے اس لیے وہ بھارتی ہیں۔ جس طرح سے نریندر مودی نے بھارت میں جنم لے کر بھارتی ہونے کا ثبوت دیا ہے تو ہم نے بھی اس ملک میں جنم لیا ہے تو ہمیں بھی اس ملک کا شہری تسلیم کیا جائے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ دینے والا اگر بھارتی نہیں ہے تو ووٹ پانے والے بھارتی کیسے ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.