ETV Bharat / state

Muharram Procession In AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دس محرم کے موقع پر جلوس نکالا گیا - Muharram Processions in Aligarh Muslim University

دس محرم کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بیت الصلواۃ سے لے کر شاہجمال کربلا تک جلوس نکالا اور ظلم کے خلاف امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا۔ taken out on 10th day of Muharram in Aligarh Muslim University

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دس محرم کے موقع پر جلوس نکالا گیا

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 3:16 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دس محرم کے موقع پر جلوس نکالا گیا

دس محرم الحرام کی تاریخ وہ ہے جس میں نواسۂ رسول، حسینؓ مرتبۂ شہادت پر فائز ہوئے۔ عاشوراء محرم محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ہے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیت الصلواۃ سے جلوس نکالا گیا جو علیگڑھ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے شاہجمال کربلا پہنچا۔ جلوس میں شامل مولانا کمیل اعظمی نے کہا ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، خون تو خون ہے ٹپکے گا تو جم جائےگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسینؓ نے اپنی اور اپنوں کی قربانی اسی لئے دی تھی کیونکہ یزید اس وقت ظلم اور بربریت کا ماحول پیدا کیا ہوا تھا امام حسینؓ نے اسی ظلم کے خلاف قربانی دی تھی جس کو ہم یاد کرتے ہیں ہم بھی اسی ظلم کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقع کربلا ہمیں حق وباطل کا فرق، حق و انصاف صبر و استقلال، بھائی چارے، امن و استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی حضرت امام حسین کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ واقعہ کربلا کی روشنی میں ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافی کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔ مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ سر بلندی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دینے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ اور انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر محبت اہلبیت کا ثبوت دیں۔

کربلا کے متولی سید مختار زیدی نے یوم عاشورہ کے موقع پر صفائی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق بتایا علیگڑھ میونسپل کارپوریشن اور علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بارش کا پانی جہاں بھرا ہوا تھا نکال دیا گیا اور صفائی بھی کی گئی ہے۔ جلوس میں کم تعداد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زیدی نے بتایا زیادہ تر لوگ اپنے گھر گئے ہوئے ہیں اس وجہ سے جلوس میں تعداد کم ہے۔ علیگڑھ کے مختلف مقامات سے تین سو سے زیادہ جلوس نکالے جا رہے ہیں جو شاہجمال کربلا پہنچے گے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Brother in Law Arrested مقتول سابق ایم پی عتیق احمد کے بہنوئی بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر نے بتایا آج کا دن امام حسین کی شہادت کا دن ہے جو سب کے لئے ہیں۔ ہر سال کی طرح بار بھی ہم جلوس میں شرکت کرکے شیعہ سننی اتحاد کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.