ETV Bharat / state

'طبی کارکنان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو'

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:47 PM IST

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ و رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو نے ٹوئٹ کیا کہ 'کورونا سے لڑنے والے عہدیداروں پر حملہ کرنے والے مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔'

take action against those who attack on corona officials said shivpal singh yadav
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ و رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو

ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے جسونت نگر سے رکن اسمبلی شیوپال یادو نے مختلف شہروں میں کورونا وائرس وباء سے لڑنے والوں پر حملے کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسے بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پرسپا کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کورونا وائرس کی وباء سے لڑنے والے فرنٹ لائن افراد پر حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹ کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ طبی کارکنان، پولیس اہلکاروں، انتظامی افسران اور متاثرین کی خدمت میں مصروف مختلف اداروں کے رضاکاروں پر حملہ افسوس ناک ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ 'کووڈ۔19 کے ساتھ جنگ ​​لڑنے والے افراد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔'

در حقیقت، ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نماز میں بھیڑ کو ہٹانے کے لیے گئ تھی، جس پر کچھ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے کسی طرح اپنی جان بچائی۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.