ETV Bharat / state

Taekwondo Summer Camp: نوئیڈا میں تائیکوانڈو سمر کیمپ کا انعقاد - Timing for Taekwondo Summer Camp in Noida

نوئیڈا کے سیکٹر 128 میں تائیکوانڈو سمر کیمپ 2022 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ 19 جون تک چلے گا۔ کیمپ کی تربیت ہر روز صبح 6 بجے سے شام 7:30 بجے تک جاری رہے گی۔ Taekwondo Summer Camp in Noida

نوئیڈا میں تائیکوانڈو سمر کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:47 PM IST

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 128 میں کھادر ویلی فاؤنڈیشن اور وکٹری تائیکوانڈو اکیڈمی کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے تائیکوانڈو سمر کیمپ 2022 کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں بین الاقوامی کوچ قدوس علی کے علاوہ دیگر کوچز نوجوان کھلاڑیوں کو تائیکوانڈو کی تربیت دے رہے ہیں۔ Taekwondo Summer Camp under International Coach Qudus Ali

نوئیڈا میں تائیکوانڈو سمر کیمپ کا انعقاد

اس کیمپ کے تحت بچوں کو سیلف ڈیفنس، فزیکل فٹنس، باڈی اسٹیمنا کے ساتھ ساتھ آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ اور میچز کی تیاری کی بھی تربیت دی جائے گی۔ یہ کیمپ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ کووڈ کے بعد بچوں کو سیکھنے کا وقت نہیں مل رہا تھا۔ ان کی پریکٹس رک گئی تھی۔ اس کیمپ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر اور جونیئر کیڈٹ اور ذیلی کیٹگریز کے تمام کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جس سے نئے کھلاڑی ان کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Taekwondo Player Afreen Hyder: ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر سے ایک ملاقات

کیمپ کی تربیت ہر روز صبح 6 بجے سے شام 7:30 بجے تک جاری رہے گی۔ کیمپ آنے والے اتوار، 19.06.2022 کو ختم ہوگا۔ جس میں تمام بچوں کو تربیت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ آنے والے مقابلوں میں اس سے مستفید ہو سکیں۔ کھادر ویلی فاؤنڈیشن اور وکٹری تائیکوانڈو اکیڈمی تمام کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی خواہش کرتی ہے اور اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کے ذریعے شہر کی چُھپی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے کام کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.