پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں افواہوں پر خیال نہ کریں۔ پولیس سپریٹینڈنٹ کی جانب سے منگل کی شب جاری کئے گئے بولیٹن میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں جاری لسٹ میں جن 14 افراد کی تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کرنے کی بات کی جا رہی ہے، وہ تمام افراد اس وقت دہلی میں قرنطنیہ میں ہیں۔
ان میں سے کوئی بارہ بنکی نہیں واپس نہیں آیا ہے۔ اسلئے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے عوام سے اس معاملے میں خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر خیال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسے لیکر افواہوں کا بازار گرم، اسلئے اس کے ذریعہ افواہ نہ پھیلائی جائے۔
انہوں انتباہ کیا ہے کہ اگر کوئی اس معاملے میں افواہ پھیلاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔