ریاست اترپردیش کے مئو ضلع میں تبلیغی جماعت کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے اور خفیہ اطلاعات پر پولیس کی ایک ٹیم تبلیغی جماعت سے لوٹ کر آئے لوگوں کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ جانکاری ملی ہے کہ مئو میں کچھ لوگ تبلیغی جماعت سے لوٹ کر گھر آئے ہیں۔ اس لئے اس ضمن میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لوگ جو تبلیغی جماعت میں شرکت کے بعد واپس آئے ہیں، ان کے طبی چیک اپ کے بعد کورنٹائن کیا جا رہا ہے.