لکھنؤ: اتر پردیش وقف ٹریبونل عدالت میں دو رکن اور چیئرمین کے فیصلے کو ہائی کورٹ تسلیم کرتا ہے لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وقف ٹریبونل میں ایک رکن اور چیئرمین کی نامزدگی تھی تاہم ایک رکن کی نامزدگی نہیں تھی جس کی وجہ سے اوقاف کے کئی معاملوں میں ہائی کورٹ نے ٹریبونل فیصلے کو نامنظور قرار دیا ہے۔ ایسے میں اتر پردیش حکومت نے اب وقف ٹریبونل میں دوسرے رکن کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ جس سے امید ہے کہ وقف کے معاملات میں ٹریبونل فعال ہو جائے گا اور اس کے فیصلے کو ہائی کورٹ بھی تسلیم کرے گا۔ Syed Shabab Haider Zaidi Member Nominee Uttar Pradesh Waqf Tribunal
یہ بھی پڑھیں:
اترپردیش حکومت کی جانب سے وقف ایکٹ 1995 ( ایکٹ نمبر 43 سن 1995 ) کی دفعہ 83- کی ذیلی دفعہ (4)- کے تحت اختیارات کا استعمال کرکے تشکیل ٹریبونل کی ذیلی دفعہ کے بلاک (گ) سید شباب حیدر زیدی کو اترپردیش وقف ٹریبونل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمۂ اقلیتی بہبود اور وقف کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مونیکا ایس گرگ کے ذریعہ ضروری نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے اوقاف املاک کے بیشتر معاملات ٹریبیونل میں زیر غور ہیں تاہم اہم رکن کی عدم موجودگی کی وجہ سے تمام معاملات پر فیصلہ نہیں ہوپارہا تھا لیکن رکن کی نامزدگی کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ٹربیونل فعال ہوگا۔