ایک طرف جہاں ملک کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہا ہے، اس وبا کو روکنے میں ڈاکٹروں اور صفائی ملازمین نے سب سے زیادہ تعاون کیا ہے، لیکن آج صفائی ملازمین کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
بہرائچ کے میڈیکل کالج میں تعینات صفائی ملازمین اسپتال انتظامیہ کی بڑی کوتاہیوں کا انکشاف کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وارڈ، قرنطینہ سینٹر کی صاف کرنے کے کام کو انجام دے رہے ہیں۔
مگر اس کے باوجود ان کو وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی کٹ نہیں دی گئی ہے، اور نہ ہی انہیں تنخواہ دی جارہی ہے۔
جو تنخواہ طے کی گئی ہے اس میں بھی زبردست کٹوتی کی جارہی ہے، لہٰذا تمام صفائی ملازمین نے صفائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس احتجاج کے بعد اسپتال میں افراتفری کا ماحول برقرار ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے صفائی ملازمین کے ساتھ بات چیت کرکے انھیں کام کرنے پر راضی کرلیا ہے۔
اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ صفائی ملازمین کو این۔95 ماسک فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے، نیز پی پی ای کٹس ہر ایک کو دستیاب ہونے پر دی جائے گی، جبکہ اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر ڈی کے ڈی کے سنگھ نے کہا کہ 7200 روپیہ کی تنخواہ میں سے پی ایف کاٹ کر 5500 روپے سب کو دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں کٹوتی کا الزام بے بنیاد ہے۔