ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے ایم آئی ٹی میں منعقد چار روزہ پرواس کے آخری دن'مکر سنکرانتی مہوتسو' پروگرام میں تقریبا 5 ہزار سیکوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ سربراہ نے کہا کہ 'ہم بھی صحیح تم بھی صحیح کے جذبہ قائم رہے۔ ملک میں کٹر سوچ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔'
انہوں نے تعلقات قائم کرکے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
سنگھ سربراہ نے کہا کہ 'کام کاج میں چھوا چھات کو ختم کرنا ہے۔ سنگھ کا کام اپنے ملک کی ترقی کے لئے اقدام کرنا ہے۔ ہندوستان کا 'دھرم' ہی سے سب سےخاص ہے۔'
انہوں کہا کہ 'مذاہب دکھنے میں الگ الگ ہیں لیکن سب ایک ہیں۔ ہم کو یکتا کو اپنانا چاہئے۔