علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور اے ایم یو کے سابق طالب علم فہد احمد کی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی کو لے کر اے ایم یو میں خوشی ہے۔ انہوں نے اے ایم یو کیمپس میں شادی پارٹی دینے کا اعلان کیا ہے اور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر سے شادی کو فہد کی کامیابی بتایا۔ اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا فہد اے ایم یو کا طالب علم تھا جس کے بعد فہد ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (TISS) چلے گئے، جہاں انہوں نے ماسٹر اور ایم فل کیا۔
فہد اور سوارا بھاسکر کی ملاقات CAA-NRC تحریک کے دوران ہوئی تھی۔ فہد کو شادی کی مبارک باد ٹیلی فون پر مینے بھی پیش کی۔ فیض الحسن نے مزید بتایا ٹیلی فون پر مینے فہد اور سوارا بھاسکر کو شادی کے بعد مارچ ماہ میں اے ایم یو میں شادی کی پارٹی کی دعوت دی ہے۔ شادی کی پارٹی میں صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کو بھی بلایا جائے گا تاکہ فہد اور سوارا بھاسکر سے ان کی شادی سے متعلق سوالات کئے جا سکے اور ایک نہایت تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
صدر فیض الحسن نے کہا کہ فہد نے اے ایم یو سے گریجویشن کیا تھا وہ سماجی کارکن اور طلباء رہنما بھی تھے کئی تحریکوں میں ساتھ رہے۔ فیض الحسن نے بتایا کہ فہد جب بھی علی گڑھ آتا تھا، وہ ہاسٹل کے کمرے میں ملتا تھا۔ فیض الحسن کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی پر بہت خوش ہیں۔ سوارا نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے، کیونکہ ایک اداکارہ صرف ایک اداکار سے شادی کرتی ہے، سوارا نے ایک کارکن سے شادی کی، جس کے پاس نوکری بھی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی فہد نے جس طرح سے معاشرے میں پھیلی نفرت کو توڑ کر ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Saras Aajeevika Mela 2023 نوئیڈا میں سرس اجیوکا میلے کا انعقاد
واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے فہد سے منگنی کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر و اے ایم یو کے سابق طالب فہد احمد کے ساتھ مارچ میں اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔