ETV Bharat / state

Yeshwar Maharaj مظفر نگر سے دارلعلوم کے لئے نکلے سوامی يشویر مہاراج کو پولیس نے روکا - Muzaffarnagar news

دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیۃ علماء ہند کے ایک پروگرام کے دوران مولانا ارشد مدنی کے بیان کے خلاف سناتن دھرم سے وابستہ سنتوں نے انکے بیان کی مخالفت کی ہے۔یوگ سادھنا یشویر آشرم بگھرا کے مہنت یشویر سرسوتی نے جو گزشتہ دنوں سے مولانا مدنی کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں، نے اعلان کیا تھا کی 28,فروری کو اپنے حامیوں کے ساتھ و دارالعلوم جائیں گے اور ان کے دیے گئے بیان پر بحث کرینگے۔

سوامی يشویر مہاراج
سوامی يشویر مہاراج
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:41 PM IST

Updated : Feb 28, 2023, 7:51 PM IST

سوامی يشویر مہاراج

سوامی يشویر مہاراج جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی سے مناظرہ کے لئے اپنے قافلہ کے ساتھ چاروں ویدوں کو لے مظفر نگر کے جی آئی سی گراونڈ سے دارالعلوم دیوبند کے لیے روانہ ہوئے تھے، ان کے اس قافلے کو لے کر پولیس نے سخت بندوبست کیا تھا، پولیس کے چاق و چوبند بندوبست کے چلتے ان کے قافلے کو مظفر نگر پار نہیں کرنے دیا گیا یا اور راستے میں ہی روک لیا گیا۔مہاراج کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی، پولیس کے روکے جانے پر مہاراج اور ان کے حامی سڑک پر ہیں بیٹھ گئے اور ھنومان چالیسا کا پاٹھ پڑھنے لگے،آپ کو بتادیں کی مولانا ارشد مدنی کے خلاف ہندو تنظیموں نے مورچہ کھولتے ہوئے 28 فروری کو دارالعلوم دیوبند جانے کی بات کہیں تھی

دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیۃ علماء ہند کے ایک پروگرام کے دوران مولانا ارشد مدنی کے بیان کے خلاف سناتن دھرم سے وابستہ سنتوں نے انکے بیان کی مخالفت کی ہے۔یوگ سادھنا یشویر آشرم بگھرا کے مہنت یشویر سرسوتی نے جو گزشتہ دنوں سے مولانا مدنی کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں، نے ہے اعلان کیا تھا کی 28, فروری کو اپنے حامیوں کے ساتھ و دارالعلوم جائیں گے اور ان کے دیے گئے بیان پر بحث کرینگے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یا تو مولانا مدنی اپنے بیان کے لیے سناتن دھرم کے لوگوں سے کھلے عام معافی مانگیں، یا تو مولانا مدنی اپنے بیان سے متعلق ثبوت پیش کریں۔

یشویر سرسوتی مہاراج نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ارشد مدنی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی سازش کے تحت سناتن دھرم کے خلاف بول کر سناتن دھرم کی توہین کی ہے۔ اس دوران انہوں نے مولانا مدنی کو خط لکھ کر ان سے 9 سوالات پوچھے ہیں اور مولانا ارشد مدنی سے ان 9 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔جن کے جواب ہمیں نہیں دیے گئے ہمارے سوال یہ تھے کہ

1 - اگر اوم اور اللہ ایک ہیں تو کیا آپ اوم کو مانتے ہیں؟

2- کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کے باپ دادا منو مہاراج تھے؟

3- آپ نے فرمایا منو اللہ کی عبادت کرتا تھا۔ کس کتاب میں لکھا ہے؟

4- کیا آپ نے ویدوں میں اللہ کے بارے میں پڑھا ہے؟

5- دین اسلام کب سے ہے؟

6- دین اسلام کی ابتدا عرب میں ہوئی یا ہندوستان میں؟

7- کیا 1400 سال پہلے بھی اسلام کی تفصیل کہیں ملتی ہے؟

8- کیا اسلام دنیا میں تلوار کے زور پر نہیں پھیلایا گیا ؟

9- کیا ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم نہیں کیا گیا؟

مزید پڑھیں:Swami Yeshweer Maharaj مولانا ارشد مدنی سے مناظرہ کے لئے سوامی یشویر مہاراج دیوبند جائیں گے

Last Updated : Feb 28, 2023, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.