ETV Bharat / state

Suspended DLC of Noida جاپانی کمپنی سے رشوت طلب کرنے پر نوئیڈا کے ڈپٹی لیبر کمشنر معطل

گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈپٹی لیبر کمشنر ڈی کے سنگھ کے خلاف چیف منسٹر کے دفترمیں شکایت کی گئی۔ جس پر انکوائری کا حکم دیا گیا، تفتیش کے بعد ڈپٹی لیبر کمشنر کے ساتھ مزید دو افسران کو معطل کردیا گیا۔Demanding Bribe From Japanese Company

جاپانی کمپنی سے رشوت طلب،نوئیڈا کے ڈپٹی لیبر کمیشنرمعطل

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:12 PM IST

نوئیڈا:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر ریاستی حکومت نے نوئیڈا کے ڈپٹی لیبر کمشنر کو معطل کر دیا ہے، ڈپٹی لیبر کمشنر کے ساتھ مزید دو افسران کو معطل کر دیا گیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت کو ان لوگوں کے خلاف شہر میں ایک جاپانی کمپنی سے رشوت لینے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کی تفتیش کی گئی اور تحقیقات میں الزامات درست پائے گئے، اس کے بعد ڈپٹی لیبر کمشنر سمیت تین افسران کو ذمہ داریوں سےفارغ کر دیاگیا۔

گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈپٹی لیبر کمشنر ڈی کے سنگھ کے خلاف چیف منسٹر کے دفتر میں شکایت کی گئی۔ جس پر انکوائری کا حکم دیا گیا، شہر میں کام کرنے والی ایک جاپانی کمپنی نے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو براہ راست مطلع کیا کہ ڈپٹی لیبر کمشنر اور ان کے ساتھی رقم کی وصولی کے لیے ان پر غیر مجاز طور پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ لوگ ماضی میں بھی کمپنی سے رقم وصول کرتے رہے ہیں، چیف منسٹر آفس نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا، فوری تفتیش کا حکم دیا گیا۔

ان تمام کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے،اتر پردیش کے لیبر کمشنر ان لوگوں کے خلاف تحقیقات کریں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:head constable arrest رشوت خورکے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش میں کاروباریوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہراساں کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، اگر کوئی سرکاری ملازم یا اہلکار کسی بھی کاروباری کا کام روکنے کی کوشش کرے گا تو اسے سزا دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.